Header Ads Widget

Responsive Advertisement

Latest Novels

TERI ULFAT MEIN HARRY BY SHAHIDA AZAM EPISODE 5 Read Online

     

TERI ULFAT MEIN HARRY BY SHAHIDA AZAM EPISODE 5

Urdu novel Name  TERI ULFAT MEIN HARRY  

writer                    SHAHIDA AZAM EPISODE

Theme                    Romantic Novel 


Urdu Novels Hub is a collection of urdu novels .UNH is a digital palteform

for all writers.Urdu novel hub provide a chance to publish their writings on social digital media.

TERI ULFAT MEIN HARRY BY SHAHIDA AZAM EPISODE 5

 is available here to free download.

TERI ULFAT MEIN HARRY BY SHAHIDA AZAM





SNEAK PEAK FROM EPISODE NO 5

" آپ ہیں مسئلہ۔۔۔۔! نہ آپ سے شادی ہوتی نہ رخصتی ہوتی نہ میں اپنی ماں سے ناراض ہوتی اور نہ میری ماں بیمار ہوتی"۔ یہ کہہ کر وہ رونے والی ہو گئی۔
"شاید فضول بولنا تمہاری عادت میں شامل ہے۔۔۔۔۔!اس کو تھوڑا نہیں کافی کنٹرول کرنے کی ضرورت ہے۔۔۔!
چادر لے کے آؤ گاڑی میں انتظار کر رہا ہوں"۔ یہ کہہ کر وہ کمرے سے باہر نکل گیا۔
" سبز بلا کہیں کا پیار سے بھی تو کہا جا سکتا ہے ناں۔۔۔۔ ہے۔۔ کیا میں اس سے محبت چاہ رہی ہوں آۓ ہاۓ میں بھی ناں پاگل ہو گئی ہوں۔مت ماری گئی ہے میری۔۔۔۔۔۔ وہ بلا کہاں مجھ سے محبت کرے گا وہ شاید مجھے دنیا کی بے وقوف ترین لڑکی سمجھتا ہے"۔ وہ اپنے آپ سے خود ہی سوال اور خود ہی جواب دے رہی تھی۔ اتنے میں اس کا فون بجا۔
" آ رہی ہو یا میں چلا جاؤں"۔ وہ غصے بھرے انداز سے بولا۔ سبریز نے کہیں جانا تھا اس لیے اسے بہت جلدی تھی
" آ رہی ہوں سبز بل۔۔۔۔۔ل۔۔۔۔۔! آ رہی ہوں بس آ رہی ہوں"۔ یہ کہہ کر اس نے فون بند کر دیا اور دانتوں تلے زبان دبا دی۔
ایک تو یہ تیری زبان تمہیں بڑا ذلیل کروائے گی"۔ کہتے ہو ے اس نے چادر لی اور جلدی جلدی سیڑھیاں اترنے لگی تو پریشے نے بڑے غور سے دیکھا لیکن وہ پڑیشے کو اگنور کرتی ہوئی چلی گئی۔پریشے بھاگ کر باہر کی سائیڈ پر گئی۔ تو حورین کو سبریز کی گاڑی میں بیٹھے ہوئے پایا۔
"لالہ سے صلح ہو گئی اور ہم سے کیسی ناراضگی" ۔ ۔پریشے بڑبڑا کر رہ گئی۔

" اگر اب تم نے میرا فون نہ اٹھایا تو میں ابھی  تمہارے گھر آ جاؤں گا"۔ میسج پڑھ کر اس کی پوری آنکھیں کھل گئیں۔
" اتنی جرات ہے تو آ جاؤ اس نے بھی جوابی میسج ٹائپ کر کے  یہ والا نمبر بھی بلاک کر دیا۔ فرہاد نے غصے سے اپنا موبائل بیڈ پر دے مارا اور کوٹ جو وہ اتار چکا تھا اٹھا کر پہنا اور کمرے سے باہر نکل آیا۔
" بیٹا اس وقت کہاں جا رہے ہو"۔ نرگس اسے دیکھ کر کافی پریشان ہوئی تھی کیونکہ  بیٹے کا چہرہ  اس وقت اسے نارمل نہ لگا۔
" ایک ضروری کام سے جارہا ہوں آپ پریشان مت ہوں آپ سو جائیے گا میرے پاس چابی ہے۔میں وہ لگا کر آجاؤں گا"۔ وہ ماں کا گال تھپتھپا کر تسلی دے کر اپنی گاڑی میں آ بیٹھا۔اور گاڑی کا رخ خان مینشن کی طرف کر دیا۔  ہر سو سناٹا تھا کیونکہ سردیوں کی رات تھی۔رات میں کہیں اکا دکا گاڑیاں آ جا رہیں تھیں۔
گیٹ کے پاس آ کر اس نے بیل دی تو چوکیدار نے اچھنبے سے اسے دیکھا کیونکہ اس وقت رات کے گیارہ بجنے والے تھے۔
" مجھے سبریز صاحب سے ملنا ہے۔۔۔۔! بہت ضروری کام ہے"۔
" لیکن صاحب اس وقت تو وہ سو گئے ہوں گے"۔ چوکیدار  سنجیدگی سے بولا۔
" مجھے بھی معلوم ہے کہ یہ سونے کا ٹائم ہے لیکن آپ انہیں بلائیں کیونکہ مجھے بہت ضروری کام ہے"۔وہ غصے اور جھنجھلاہٹ سے بولا۔
" تم رہنے دو میں خود ہی کال کر لیتا ہوں"۔ یہ کہہ کر اس نے سبریز کا نمبر ملایا جو دوسری بیل پر  ہی رسیو کر لیا گیا۔
" آپ کے گھر کے گیٹ کے باہر کھڑا ہوں اس وقت آپ سے ملنا چاہتا ہوں"۔فرہاد نے کہہ کر فون بند کر دیا۔
" عجیب انسان ہے اس وقت اس کو کیا کام ہوسکتا ہے سبریز جو  ضروری کام کر رہا تھا۔ یہ سوچتے ہوئے گھر کے بیرونی حصے کی طرف بڑھا۔ چوکیدار کو اشارہ کیا کہ وہ فرہاد کو اندر آنے دے۔تو فرہاد اندر آگیا۔پریشے جو بے چینی سے کمرے میں ٹہل رہی تھی۔ جب گاڑی کے ہارن کی آواز سنائی دی تو ایک دم سے  اپنے کمرے کی کھڑکی کی طرف آئی۔ہارن اس نے پریشے کو متوجہ کرنے کے لیے دیا تھا۔
فرہاد کو دیکھ کر اس کو اپنی آنکھوں پر یقین ہی نہ آیا۔ دل کی دھڑکن تھی کہ سینہ توڑ کر باہر نکلنے والی ہوگئی۔
" ہاۓ اللہ عجیب سر پھر انسان ہے۔۔۔! یہ تو واقع ہی گھر تک آ گیا ہے اب کیا ہوگا".

You can easily download urdu novels based on following category which included  Romantic urdu novel ,second marriage urdu novel , forced marriage urdu romantic novels, famous urdu novel list ,best romantic urdu novel and on social issues.

urdu novels for free download in pdf file for your ease. urdu novels hub provides a list of free pdf all novels of 2020 and 2021

You can Now easily Download urdu novels pdf download and save it

into your Devices/Mobile with one click

TERI ULFAT MEIN HARRY BY SHAHIDA AZAM EPISODE 5  available to download in pdf or for online reading .

TERI ULFAT MEIN HARRY BY SHAHIDA AZAM EPISODE 5 is avaibale here 

 

Click the links below to download or read online 

   


ONLINE READING



 

 

 

Urdu novels hb is a digital media .Urdu novels hub provides urdu novels for free download . Urdu novels hub provides a list of free pdf all novels of 2020 and 2021. Urdu Novels Hub is a digital world full of free Urdu novels.we provide opportunity. You can read urdu novel digitally and make your moments beautiful by diving deep in the world created by our social media writers. we provide the latest, Romantic and social issues based urdu novels for free download in pdf file for your ease.

urdu novels hub give Urdu writers a chance to come to our platform and work with us and grow digitally.

urdu novels hub give Urdu writers a chance to come to our platform and work with us .


For more content join us at facebook 

https://www.facebook.com/Urdu-Novels-Hub-109291934764260/
                                    


If you want to work with us and earn by your novels contact us for more information 


                  Email : urdunovelhubofficial@gmail.com

                                       

                               Other Novels By Shahida Azam

Post a Comment

1 Comments